کیا ہم سورج اور چاند کی پوجا کرسکتے ہیں کیونکہ وہ فائدہ مند ہیں؟
-------------------------------------------------
مختلف الفاظ اور سلوک کی مختلف قسمیں ہیں - مختلف حالات کے لئے۔
عزت ,احترام ، پیار ، محبت، عرض ، تعریف ، مدحت - مختلف حالات کیلے مختلف الفاظ ہوتےہیں۔
آپ والدین کا احترام اور ان سے محبت کرتےہوں۔
آپ کسی کرکٹر یا کسی کے بہادری کے عمل کی تعریف کرتے ہوں۔ لیکن وہ آپ کے والدین کی جگہ نہیں لے سکتے ہیں۔ آپ اپنے والدین سے جس طرح پیار کرتے ہیں ویسی محبت ان سے نہیں کرسکتے.
آپ اپنے شریک حیات سے محبت کرتے ہوں۔ ویسی محبت اپ اپنے پڑوسی سے نہیں کرتے۔
آپ اپنے اپ کو خدا کے سپرد کردے ۔ آپ کی ساری زندگی خدا کی ہدایت کے مطابق بسر ہونی چاہئے۔
خدا کی جگہ کوئی بھی نہیں لےسکتا۔
آپ جانوروں سے پیار کا اظہار کرتے ہیں ،لیکن یہ اظہار محبت ویسا نہیں ہوتا جسں طرح سے اپ اپنے بچوں سے کرتے ہیں۔
آپ پھولوں ، پرندوں ، آسمان ، سمندروں ، پہاڑوں ، سورج ، چاند وغیرہ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہیں۔ یہ چیزیں ایسے ماسٹر ڈیزائنر کی دلیل ہیں جن کو ہم خدا کہتے ہیں۔
اپنے مدار پر گردش کرتے اور گھومتے ہوئے سیارے ، کہکشائیں اور یہ عظیم کائنات ہمارے خالق کی عظمت کا اظہار کرتے ہیں۔
تو - کون تعریف کا مستحق ہے اور کون عبادت کا مستحق ہے؟
یقینا سورج ، چاند ، ستارے تخلیق ہیں اور ان کی تخلیق کے پیچھے ہمارا خالق ہے۔
ہمیں خدا کی عبادت کرنی چاہئے اور اس سےسب سے زیادہ پیار کرنا چاہئے کیونکہ اس نے ہمیں صرف ماں ، باپ ، شریک حیات ، پھول ، پرندے ، چاند ، ستارے وغیرہ عطا کیے۔
ہر سانس ہم لیتے ہیں تو یہ خدا کی طرف سے ہے۔
جب آپ اپنے والدین سے محبت کرتے ہیں اور ہر چیز جو آپ کے اطراف ہیں دیکھتے ہیں اور آپ اپنےخالق - اپنے رب کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں جو ہماری خوشی کے پیچھے اصل وجہ ہے جو اس سے بلا جواز ہے۔
متوازن عمل صرف سورج ، چاند ، پھول ، فطرت کی تعریف کرنا ہے اور صرف خدا کی عبادت کرنا ہے جس نے ان تمام چیزوں کو پیدا کیا ہے۔
Comments
Post a Comment