Skip to main content

میں سائنس پر یقین رکھتا ہوں۔ مجھے دین یا خدا کی کیا ضرورت ہے؟

* میں سائنس پر یقین رکھتا ہوں۔ مجھے دین یا خدا کی کیا ضرورت ہے؟ ***************** ***

سائنس کا مضمون خدا کے قوانین کی دریافت سے متعلق ہے۔ فطرت کے قوانین انہی شرائط کے تحت نا قابل تبدیل ہیں۔ ہم ان قوانین پر جتنا زیادہ غور و فکر کرتے ہیں -تواتنی ہی بہتر چیزیں ہم انسانیت کیلے  لاتے ہیں۔

سائنس ہماری روز مرہ کی زندگی میں بے پناہ مدد کرتا ہے۔ ہماری الارم گھڑی سے لے کر صحت تک کی دوائیں۔ سبھی سائنس کے احاطہ میں ہیں۔

 بیک وقت میں ، سائنس کی اپنی حدود ہیں۔ سائنس سے زندگی کے ہر شعبے میں ہماری رہنمائی کی توقع کرنا سراسر ناانصافی ہوگی۔

سائنس کی فطرت ایسی ہے کہ وہ ہمیں جذباتی اور ذہنی طور پر بہتر انسان نہیں بنا سکتی ہے۔ مثال کے طور پر ، سائنس اخلاقی اقدار ، اخلاقیات یا معاشرتی سلوک کے بارے میں بات نہیں کرتی ہے۔ اس میں کسی کے والدین کی فرمانبرداری، کسی کی شریک حیات سے محبت کرنے ، بچوں کی دیکھ بھال کرنے یا کسی مسکین کی مدد کرنے کی بات نہیں کی جاتی ہے۔

اسی طرح ، سائنس کسی کے ضمیر کو نہیں جگاتی ہے اور ایک کو دوسرے سے نقصان پہنچانے سے نہیں روکتی ہے۔

 جدید سائنس  کی تجربہ گاہ میں  ' جنسی استحصال کی روک تھام' کیلے HR policy پر کام جاری ہے ۔ تاہم ، سائنس نے کبھی ہمیں یہ نہیں سکھایا کہ اخلاقی طور پر صحیح جنسی سلوک کیا ہے!

اگرچہ ہماری روزمرہ کی زندگی میں سائنس کی بہت زیادہ ضرورت ہے ، لیکن اس سے ہمارے وجود کے بڑے تناظر کا احاطہ نہیں ہوتا ہے جیسے:

ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے؟

 کون سے اقدامات فائدہ مند ہیں اور کون سے اقدامات نقصان دہ ہیں
غربت ، منشیات کی لت  ،عصمت دری , ڈکیتی ، قتل وغیرہ سے نجات کے لئے کون سے قوانین نافذ کرنے چاہیں؟
 زندگی اور معاشرے میں 'امن' کیسے حاصل کیا جائے؟

سائنس ان سےمتعلقہ سوالوں کے جواب نہیں دیتی ہے۔

لہذا ، ہمیں ایک ایسے ذات کی ضرورت ہے جو ہمارے علم کی اساس کے طور پر سائنس سے کہیں زیادہ بڑے خیال وعمل کا احاطہ کرے۔ اور وہ ہے 'اللہ تعالیٰ کی رہنمائی '۔

ہمیں اس کی رہنمائی کی ضرورت ہے جس نے بنی نوع انسان کو پیدا کیا ہے ، کوئی ایسا  جو سب سے بہتر جانتا ہو کہ انسانیت کے لئےمجموعی طور پر کیا اچھا ہےاور کیا برا ہے ،کوی ایسا جو غیر جانبدار ہے۔

* خدا کی ہدایت پر عمل کرنا خدا کا دین کہلاتا ہے۔ *

اور یہ ہدایت ہمیں بتاتی ہے کہ خدا کے تخلیق کردہ قوانین اور معاملہ پر غور کریں اور ان کو اپنے اور معاشرتی بھلائی کے لئے استعمال کرے۔

Comments

Popular posts from this blog

لفظ نماز کی اصل: سنسکرت یا فارسی؟

لفظ نماز کی اصل: سنسکرت یا فارسی؟  خُرشید امام ------------------------------------------ لفظ نماز نہ تو عربی زبان سے ہے اور نہ ہی سنسکرت زبان سے، بلکہ یہ فارسی زبان سے آیا ہے۔ یہ پہلوی دور کے الفاظ نماچ یا نماگ سے ماخوذ ہے، جن کا مطلب ہے: دعا، عبادت۔ کلاسیکی فارسی ادب میں یہ لفظ اسلامی عبادت کے لئے وسیع پیمانے پر استعمال ہوا اور بعد میں اُردو، ترکی، ہندی، پشتو، کُردی اور وسطی ایشیائی زبانوں میں پھیل گیا۔ اس کے برعکس، عرب دنیا، ملائیشیا، انڈونیشیا اور افریقہ میں آج بھی صلٰوۃ یا اس کے مقامی طور پر ڈھالے گئے نام استعمال ہوتے ہیں، کبھی بھی نماز نہیں۔ غلط فہمیاں کچھ لوگ غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ نماز سنسکرت لفظ ہے کیونکہ یہ نمس کے مشابہ نظر آتا ہے۔ ۔ نماز سنسکرت کا لفظ نہیں ہے۔  وید، اُپنشد، درشن، پران، مہابھارت جیسے کسی   ہندو مذہبی متن میں لفظ "نماز" کا ذکر نہیں ملتا۔ ۔ کسی کلاسیکی ہندو عالم نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ "نماز" سنسکرت لفظ ہے۔   سنسکرت لغت میں "نماز" کا وجود نہیں ہے ۔  اس کے برعکس ہر فارسی لغت میں "نماز" موجود ہے ۔ لغت ...

فرض ‘ سنّت اور نفل عبادت میں فرق

فرض ‘ سنّت اور نفل عبادت  میں فرق کیا ہے ۔  تحریر :- خورشید امام ترجمہ:- شائستہ مسعود **************************************** یہ بات ہمیں ذہن میں رکھنی چاہیئے کہ اسلام میں کسی بھی عمل یا عبادت کو صرف دو درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فرض :-  یعنی لازمی اگر فرض عبادت /عمل چھوٹ گیا تو گنہ گار ہوں گے۔ نفل :-  یعنی اختیاری۔ اگر نفلی عبادت/یا کام کیا گیا تو اس کا اجر و ثواب ملے گا۔ مگر چھوڑ دینے سے کوئی گنہ گار نہیں ہو گا۔  پیغمبر محمّد ﷺ نے نماز یا کسی بھی عمل کو واجب۔ سنّت مؤکّدہ و غیر مؤکّدہ۔ یا مندوب و مستحبّات میں تقسیم نہیں کیا اور نہ کوئی درجہ بندی کی۔ یہ اصطلاحیں محمّد ﷺ کے زمانے میں استعمال نہیں ہوئِیں۔ یہ اصطلاحیں بعد کے زمانے میں فقھاء نے عوام النّاس کو سمجھانے کے لئے ایجاد کیں۔ قرآن کے نظریے اور محمّد ﷺ کی زندگی کو سامنے رکھ کر کسی بھی عمل کو صرف دو درجوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ ۔فرض:- لازمی ۔ نفل:- اختیاری فقھاء نے بعد میں نوافل کی درجہ بندی کچھ اس طرح کی ہے :۔ ۔ واجب :ـ یہ وہ عبادت جسے محمّد ﷺ نے اکثریت سے کیا ہ...

کیا حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو آگ میں ڈالا گیا تھا؟

کیا حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو آگ میں ڈالا گیا تھا؟   خورشید امام ----------------------------------------------- 🔥 کیا حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو آگ میں ڈالا گیا تھا؟ — حقیقت یا تمثیل؟ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اور آگ کا واقعہ قرآن مجید کے سب سے مؤثر اور سبق آموز واقعات میں سے ایک ہے۔ یہ واقعہ عام طور پر اللہ تعالیٰ کی قدرت، ایمان کی پختگی، اور سچائی پر قائم رہنے والوں کی حفاظت کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے: کیا آگ واقعی تھی؟ کیا حضرت ابراہیم حقیقتاً اس میں ڈالے گئے تھے؟ یا یہ واقعہ صرف ایک تمثیلی انداز میں بیان کیا گیا ہے؟ آئیے قرآن کی آیات سے اس کا جائزہ لیتے ہیں: 🌟 سورۃ الأنبیاء (21:68–70) 68: انہوں نے کہا: "اسے جلا دو، اور اپنے معبودوں کی مدد کرو اگر تم کچھ کرنا چاہتے ہو!" 69: ہم نے کہا: "اے آگ! ابراہیم پر ٹھنڈی اور سلامتی والی ہو جا!" 70: انہوں نے ابراہیم کے خلاف چال چلنے کی کوشش کی، تو ہم نے انہیں خسارے والوں میں شامل کر دیا۔ 🔍 اگرچہ یہاں یہ الفاظ نہیں کہے گئے کہ "انہوں نے ابراہیم کو آگ میں ڈال دیا...