Skip to main content

ہمیں اللّه سے ڈرنا چاہیے یا محبت کرنی چاہیے ۔۔؟

ہمیں اللّه سے ڈرنا چاہیے یا  محبت کرنی چاہیے ۔۔؟

سوال  : ہمیں اللّه سے ڈرنا چاہیے یا  محبت کرنی چاہیے ۔۔؟  مجھے اس پر یقین ہے کہ خوف خداکی اطاعت کی طرف پہلا قدم ہ


*************

جواب : عربی زبان کا لفظ "تقویٰ "عموما ً خوف کے نام سے غلط ترجمہ  کیا جاتا ہے ۔اصل لفظ "و, ق, ی" محبت کی علامات ہیں۔
خدا سے ہمیں اس طرح نہیں ڈرنا چاہیے جیسے ہم جانور ،شیطان ،یا برے لوگوں سے ڈرتے ہیں۔

خدا سے ہمیں محبت کرنی چاہے۔

جب کسی کے لئے محبّت بہت حد تک بڑھ جاتی ہے تو پھر ایک خوف پیدا ہوتا ہے ، لیکن یہ خوف آپ کو جس سے پیار ہے اس کی نافرمانی سے روکتا ہے ۔
محبّت /خوف کے اس احساس کو تقویٰ کہتے ہیں جس کی قرآن مجید سفارش کرتا ہے ۔

قران (2:165) میں کہا گیا ہے کہ " ایمان والوں کو تو الله ہی سے زیادہ محبت ہوتی ہے 

اس کے ساتھ ہی قرآن مومنوں کو ترغیب دلاتا ہے 
عام طور پر جس کا ترجمہ صرف ایک ہی معنی میں   اللّه کے "ڈر "سے کیا جاتا ہے ۔
مہربانی کر کے ذہین نشیں کریں کہ عربی کے مختلف الفاظ مختلف معنیٰ رکھتے ہیں لیکن عام طور پر ان کا ترجمہ صرف ایک ہی معنی میں "ڈر "سے ہی کیا جاتا ہے ۔

اللّه سے ڈرنے کا مطلب یہ نہیں ہے جیسے جانور ،بھوت ،آگ ،پانی میں ڈوبنے کا ہے۔۔
یہ ڈر اللّه سے شدید محبّت کا نتیجہ ہے ۔

مومن کو خداکی نا فرمانی  کے خوف سے گناہوں سے بچنا چاہیے ۔

**************************

Comments

Popular posts from this blog

لفظ نماز کی اصل: سنسکرت یا فارسی؟

لفظ نماز کی اصل: سنسکرت یا فارسی؟  خُرشید امام ------------------------------------------ لفظ نماز نہ تو عربی زبان سے ہے اور نہ ہی سنسکرت زبان سے، بلکہ یہ فارسی زبان سے آیا ہے۔ یہ پہلوی دور کے الفاظ نماچ یا نماگ سے ماخوذ ہے، جن کا مطلب ہے: دعا، عبادت۔ کلاسیکی فارسی ادب میں یہ لفظ اسلامی عبادت کے لئے وسیع پیمانے پر استعمال ہوا اور بعد میں اُردو، ترکی، ہندی، پشتو، کُردی اور وسطی ایشیائی زبانوں میں پھیل گیا۔ اس کے برعکس، عرب دنیا، ملائیشیا، انڈونیشیا اور افریقہ میں آج بھی صلٰوۃ یا اس کے مقامی طور پر ڈھالے گئے نام استعمال ہوتے ہیں، کبھی بھی نماز نہیں۔ غلط فہمیاں کچھ لوگ غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ نماز سنسکرت لفظ ہے کیونکہ یہ نمس کے مشابہ نظر آتا ہے۔ ۔ نماز سنسکرت کا لفظ نہیں ہے۔  وید، اُپنشد، درشن، پران، مہابھارت جیسے کسی   ہندو مذہبی متن میں لفظ "نماز" کا ذکر نہیں ملتا۔ ۔ کسی کلاسیکی ہندو عالم نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ "نماز" سنسکرت لفظ ہے۔   سنسکرت لغت میں "نماز" کا وجود نہیں ہے ۔  اس کے برعکس ہر فارسی لغت میں "نماز" موجود ہے ۔ لغت ...

فرض ‘ سنّت اور نفل عبادت میں فرق

فرض ‘ سنّت اور نفل عبادت  میں فرق کیا ہے ۔  تحریر :- خورشید امام ترجمہ:- شائستہ مسعود **************************************** یہ بات ہمیں ذہن میں رکھنی چاہیئے کہ اسلام میں کسی بھی عمل یا عبادت کو صرف دو درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فرض :-  یعنی لازمی اگر فرض عبادت /عمل چھوٹ گیا تو گنہ گار ہوں گے۔ نفل :-  یعنی اختیاری۔ اگر نفلی عبادت/یا کام کیا گیا تو اس کا اجر و ثواب ملے گا۔ مگر چھوڑ دینے سے کوئی گنہ گار نہیں ہو گا۔  پیغمبر محمّد ﷺ نے نماز یا کسی بھی عمل کو واجب۔ سنّت مؤکّدہ و غیر مؤکّدہ۔ یا مندوب و مستحبّات میں تقسیم نہیں کیا اور نہ کوئی درجہ بندی کی۔ یہ اصطلاحیں محمّد ﷺ کے زمانے میں استعمال نہیں ہوئِیں۔ یہ اصطلاحیں بعد کے زمانے میں فقھاء نے عوام النّاس کو سمجھانے کے لئے ایجاد کیں۔ قرآن کے نظریے اور محمّد ﷺ کی زندگی کو سامنے رکھ کر کسی بھی عمل کو صرف دو درجوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ ۔فرض:- لازمی ۔ نفل:- اختیاری فقھاء نے بعد میں نوافل کی درجہ بندی کچھ اس طرح کی ہے :۔ ۔ واجب :ـ یہ وہ عبادت جسے محمّد ﷺ نے اکثریت سے کیا ہ...

المناک واقعہ اور ایک بے بنیاد الزام

المناک واقعہ اور ایک بے بنیاد الزام خورشید امام ------------------------------------------------------------------------------- حصہ 1: حالیہ افسوسناک واقعہ اور سوشل میڈیا کا کردار تعارف: حالیہ قتل کے واقعے نے قوم کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایسے حالات میں عوام حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔ لیکن کچھ انتہا پسند عناصر اس سانحے کو مذہبی نفرت پھیلانے، تقسیم پیدا کرنے اور تشدد کو ہوا دینے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ نفرت انگیز تقاریر، جان سے مارنے کی دھمکیاں، اور حملے آن لائن اور آف لائن دونوں جگہ پھیل رہے ہیں۔ حکومت، سول سوسائٹی، اور ذمہ دار شہریوں کو متحد ہو کر انصاف کی فراہمی اور مزید تشدد کو روکنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ 1. حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار a) فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات: حکومت کو فوری اور غیر جانب دار تحقیقات یقینی بنانی چاہیے تاکہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ b) نفرت اور تشدد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی: نفرت انگیز تقاریر اور دھمکیاں دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہی...